وزیرِ اعظم

عدم اعتماد کا معاملہ، وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ،وزیراعظم ارکان قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں