محمد حفیظ

محمد حفیظ نے شاہ رخ خان کی جانب سے دیا گیا سووینئر کا خاص تحفہ الماری میں سجا لیا

لاہور (گلف آن لائن)حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے دیا گیا سووینئر کا خاص تحفہ الماری میں سجا لیا ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے فائنل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد حفیظ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جو بھی کامیابیاں اور ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔

انہوںنے کہا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیل کر اتنے ایوارڈز حاصل کیے، میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے بتایا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے نائٹ کی شکل کا ایک سووینئر تمام کھلاڑیوں کو دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں