مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کویہ باتیں سمجھائیں جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے ،بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے ، گالیاں دینے والے غنڈوں اور بدمعاشوں سے نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جس نے معاشرے میں تقسیم ، انتشار، فساد پیدا کیا، اس کا نام عمران خان ہے ،سیاسی مخالفین کو گالی اور دھمکیاں دو، سزائے موت کی چکیوں میں ڈالو، بیٹیوں اور بہنوں کو جیلوں میں ڈالوِ،بے بنیاد الزامات لگائو ، پھر بات چیت کے لیکچر؟ ،فواد چودھری صاحب عوام کو پاگل سمجھا ہوا ہے کیا؟۔

انہوںنے کہاکہ تقسیم نہ ہونے کے مشورے دے کر خود کو ، پاگل بنارہے ہیں یا پھر دوسروں کو؟ ،سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالا ہوا ہے،اس گندگی اور غلاظت کو صاف کرکے معاشرے میں پھیلے تعفن اور گھٹن کو ختم کریں گے،عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبعے کو ہٹانے کیلئے لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں