مخدوم شاہ محمود قریشی

میزائل معاملے پر بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا لائحہ عمل دے گا، شاہ محمود قریشی

ملتان(گلف آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل فائر ہونا تشویشناک اور بہت بڑی عالمی خلاف ورزی ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بھارتی جواب کے بعد پاکستان اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوںنے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت کو دوبارہ طلب ہورہی ہے میں بتا دوں کہ ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ تین روز قبل 9 مارچ کی شام بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ہم نے وضاحت طلب کی ہے، میزائل فائر ہونا معمولی نہیں بلکہ تشویشناک بات ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے اور ہمیں امید ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک حرکت پر نوٹس لے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو فلائنگ آبجیکٹ کا جواب ضرور دینا ہوگا اور ہم اْس کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے کیونکہ اس سے قبل 26 فروری 2019 کو بھی بھارت کی جانب سے جارحیت کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں