شاہدہ منی

ہمارے دین میں وراثت کا قانون موجود ہے اوریہ کیا کم تحفظ ہے’ شاہدہ منی

لاہور( گلف آن لائن) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اسلام میں صرف عورت کو اس کے حقوق ہی نہیں بلکہ اسے تحفظ بھی دیا گیا ہے ، ہمارے دین میں وراثت کا قانون موجود ہے اوریہ کیا کم تحفظ ہے ، ماں ، بیٹی اور بہن کی صورت میں رشتوں کا انتہائی تقدس ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ کسی کو بھی ایسی سر گرمیاںنہیں کرنی چاہئیں جس سے معاشرے میں بے چینی پھیلے ،اپنے حقوق کی بات کرنا اور آزادی اظہار رائے سب کا حق ہے لیکن اس کی بھی حدود و قیود ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے دین میں تو خواتین کو جتنے حقوق اور تحفظ دیا گیا ہے شاید ہی کسی اورمذہب یا معاشرے میں اس کی کوئی مثال ملتی ہو ۔ آج کے دورمیں سوشل میڈیا کا دورہے اور کسی بھی خاتون کے ساتھ اگر نا انصافی ہوتی ہے تو سارا معاشرہ اس کی آواز بن جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں