حسان خاور

جیت بلاشبہ حق کی ہوگی، عمران خان نے پاکستان کو ایک خوددار غیرت مند قوم بنانےکیلئے مسلسل جدوجہد کی ، حسان خاور

لاہور (گلف آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ جیت بلاشبہ حق کی ہوگی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لکھا کہ بلاشبہ پاکستان کے ترجمان عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایک خوددار غیرت مند قوم بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔

جاری کردہ پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ روشنی کے اس سفر میں اندھیروں کی پروا کیے بغیر سب غیرت مند پاکستانی عمران خان کے ساتھ تھے اور رہیں گے، جیت بلاشبہ حق کی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں