مسرت جمشید چیمہ

عدم اعتماد کی ووٹنگ والا دن اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کی اجتماعی تدفین کا بھی دن ہوگا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹر ی اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والا دن اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کی اجتماعی تدفین کا بھی دن ہوگا ،اپوزیشن کا اپنا کوئی سیاسی مستقبل نہیں لیکن وہ دوسروں کو مستقبل کے سہانے خواب دکھا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈی چوک میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور اس دن وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی پورے ملک میں گونج سنائی دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ان کے مفادات کے لئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے ایک چھت تلے اکٹھی ہوئی ہیں ،یہ جو مرضی کر لیں عوام اب آزمائے ہوئے اور مسترد شدہ سیاستدانوں کے ہاتھوں میں ملک کی با گ ڈور نہیں دیں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ان شا اللہ تحریک عدم اعتماد بھی ناکام ہو گی اور حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں