ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی جنگ سے متعلق ایک پرانی ویڈیو روس اور یوکرین کے درمیان کئی روز سے جاری تنازع کے دوران ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اْنہیں جنگ کے بعد سامنے آنیوالے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔انہوں نے جنگ کے بارے میں کہا کہ’صرف مرنے والے جنگ کا خاتمہ دیکھتے ہیں، ان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ جنگ کب ختم ہونے والی ہے’۔
اْنہوں نے کہا کہ’جنگ صرف ان لوگوں کیلئے ختم ہوتی ہے جو مرچکے ہیں’۔اداکار نے کہا کہ ‘لہٰذا جنگ میں انتہاکی فضولیت ہے، جنگ میں بہت دکھ ملتا ہے، جنگ میں بہت تنہائی ہوتی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ کسی بھی قسم کی وجوہات ہوں، اچھی، بری، بد ترین، انتقامی، یاجنگ وقت کی ضرورت ہو’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘حقیقت یہ ہے کہ جنگ بلکل بھی اچھی چیز نہیں ہے، جنگ کبھی بھی امن اور بھلائی کا متبادل نہیں ہے’۔ آخر میں شاہ رخ خان نے کہا کہ کسی صورت بھی کسی کو بھی جنگ نہیں کرنی چاہئے’۔



