وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ قدوس بزنجو نے کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اداروں کے حکام نے سکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری فورسز دہشتگردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور حال ہی میں سکیورٹی اداروں نے نو شکی، پنجگور اور تربت میں دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ادارے چوکس اور مستعد رہتے ہوئے موجودہ صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے تیار رہیں، رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

قدوس بزنجو نے کوئٹہ اور گوادر سمیت دیگر اضلاع میں سکیورٹی پلان کی ازسر نو تشکیل سمیت دیگر اہم فیصلے کرتے ہوئے ان پر فوری عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی بھی سکیورٹی الرٹ جاری کرنے سے پہلے تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں