شاہدخاقان عباسی

ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں ،شاہدخاقان عباسی

کراچی(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں چاہتے ،عمران خان پرآئین توڑنےکاآرٹیکل6 لگتاہے،گورنر راج لگانا تو پنجاب میں لگائیں، پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

کراچی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرآئین توڑنےکاآرٹیکل6 لگتاہے، صوبوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ سندھ میں گورنرراج لگایاجارہاہے، گورنر راج لگانا تو پنجاب میں لگائیں، پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار بھی اکثریت کھوچکے ہیں، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

انہوں نے کہا کہ پیسے دینا حکومتوں کا کام ہوتا ہے، ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں، حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں، اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں، جمہوریت توڑنے پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اقتدارنہیں چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں