شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ، شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کے اپنے اسمبلی ممبران بھی ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں، بطور وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ اور حکم غیر قانونی ہے

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ ختم ہو چکے ہیں، وزارت داخلہ وزیراعظم، وزرا اور معاونین کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بیوروکریسی عمران خان کے احکامات پر عمل نہ کرے ، کٹھ پتلی آمر بن رہے تھے اس لیئے جمہوریت کے انتقام کا نشانہ بنے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں