فیاض الحسن چوہان

(ن)لیگ کے کچھ میڈیا گروپس اپنے نام تبدیل کر کے ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں’ فیاض الحسن چوہان

لاہور(گلف آن لائن) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کچھ میڈیا گروپس اپنے نام تبدیل کر کے ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔ ان گروپس کا بنیادی ہدف افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادارے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ففتھ جنریشن وارفیئر میں ایسے عناصر ملکی سالمیت کے لیے نہایت خطرناک ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والے ڈاکومنٹس میں پاکستان کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈہ کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ای یو ڈس انفو لیب کی کاروائیاں اور پاکستان کے خلاف بھارت کا ملوث ہونا بھی سب کے سامنے ہے۔

وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ عوام سوشل میڈیا پر ایسے پراپیگنڈہ عناصر سے ہوشیار رہیں۔ اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر موجودہ ملکی صورتحال کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے در پے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف آرڈیننس حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادارے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اور حکومت عوام کے ساتھ ملکر پاکستان اور ملکی اداروں کے خلاف ہر سازش ناکام بنا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں