سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے رابطہ،یوکرائن جنگ پرتبادلہ خیال

ریاض( گلف آن لائن)سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے روسی ہم منصب سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یوکرین میں بحران کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحارب فریقوں کے درمیان ثالثی مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کا اعادہ کیا ۔

سرگئی لافروف سے شہزادہ فیصل نے سعودی عرب اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔دونوں ورزا خارجہ کے درمیان فون پر یہ گفتگو گذشتہ ہفتہ کے روز الریاض میں یوکرین کے صدرکے خصوصی ایلچی رستم عمروف سے شہزادہ فیصل کی ملاقات کے بعدہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں