عظمی بخاری

عظمی بخاری کاعثمان بزدار کے خلاف وزیراعلی ہائو س کا سامان چوری کرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف وزیراعلی ہائو س کا سامان چوری کرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی ہائوس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے،عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بزدار صاحب آپ بھی ؟؟سنا ہے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کی درخواستیں کر رہے ہیں،آپ نے تو عمران خان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا تھا؟؟اگر آپ معصوم ہیں تو لیب ٹاپ،کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کیوں کی؟،وزیراعلی ہائوس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے۔

انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں،عثمان بزدار ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیںجس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتہ بن گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے ابھی تک ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھر اور بہت ساری بینامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے۔عثمان بزدار نے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟،سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں