اسد قیصر

عدم اعتماد کے معاملے کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، اسد قیصر

اسلام اباد(گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے معاملے کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اس ایوان کی روایت رہی ہے کسی بھی ممبر کی وفات کے باعث اجلاس ملتوی کردیا جاتا ہے ،سابق ادوار سمیت موجودہ اسمبلی میں بھی پانچ بار اجلاس ملتوی ہونے کی روایت برقرار رہی ہے لہذا قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا اگلے روز تک بڑھاتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا جارہا ہے البتہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں