مریم اورنگزیب

مہنگائی مکا مارچ مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی سے نجات ثابت ہوگا’ مریم اورنگزیب

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ تاریخی لوٹ مار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے ،فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے اور ہم نے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ،مہنگائی مکا مارچ مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے ،کشمیر فروشوں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں سے نجات کا دن آ گیا ہے ،مارچ کے شرکاء رات گوجرانولہ میں قیام کریں گے اور آج27 مارچ کو مہنگائی مکا ئومارچ گوجرانولہ سے روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں