مسرت جمشید چیمہ

جلسے سے پہلے ہی لاکھوں عوام نے پریڈ گرائونڈ میں جمع ہو کر عمران خان پر اعتماد پلس کر دیا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم نے کرپشن کے بعد ضمیروں کی منڈی لگانے کے کاروبار کو بھی مسترد کر دیا ہے ، قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کی جنگ لڑنے والے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں ،جلسے کیلئے مقررہ وقت سے پہلے ہی لاکھوں عوام نے پریڈ گرائونڈ میں جمع ہو کر عمران خان پر صرف اعتماد نہیں بلکہ اعتماد پلس کر دیا ۔

اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے کیمپس پل سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم نے کرپشن اور ضمیروں کی خرید و فروخت کو نا منظور کر کے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی آبیاری کرنے والوں پر عدم اعتماد کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے کارکنان اور عام عوام نے اسلام آباد کی طرف سفر کر کے ثابت کیا ہے وہ حق اور باطل کی جنگ میں حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ناکام ریلی لانگ مارچ کے لفظ کی بھی توہین ہے اور جو تاریخ لانگ مارچ کر چکے ہیں وہ اپوزیشن والوں کوکوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر بھی اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں عمران خان کے جلسے کے مقابلے میں ایک چوتھائی لوگوں کو اکھٹا نہیں کر سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں