شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کے بعد کٹھ پتلی وزیر آعلیٰ پنجاب کی بھی چھٹی ہونے والی ہے ، شازیہ مری کی پنجاب عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے پنجاب کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے بعد کٹھ پتلی وزیر آعلیٰ پنجاب کی بھی چھٹی ہونے والی ہے ۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہیں،عمران خان نے بزدار سے مل کر عوام کا معاشی قتل عام کیا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کی عوام کو بزدار کی قکرپٹ اور نااہل حکومت سے نجات ملنے والی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعظم اور روبوٹ وزیر آعلیٰ پنجاب نے عوام کو مشکلات کے سوا کچھ نہیں دیا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان سابق وزیراعظم بن چکے ہیں بزدار بھی سابق بننے والے ہیں، عمران خان کے خلاف بزدار وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی سے وجود میں آنے والی وفاقی اورپنجاب حکومت عملی طور ختم ہو چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں