چوہدری نثار علی خان

موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں،چوہدری نثار

لاہور( گلف آن لائن)سابق وزیرداخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہوں، چند دنوں میں سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میڈیا کے تمام نمائندگان کو دعوت دوں گا اور اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا انکشاف میڈیا کے سامنے کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے کسی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیا ، میڈیا پر میرے متعلق چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں