سینیٹر شیری رحمان

وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا ،تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کیلئے خط ضرور لہرایا گیا،شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب میں سرپرائز تو نہیں ملا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کا دل رکھنے کے لئے ایک خط ضرور لہرایا گیا، وزیراعظم پاکستان کی حکومت کے خلاف بیرونی سازش کا الزام لگا کر نیا بیانیہ بنا رہے، بیرونی سازش متعلق خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ آپ خود کا شہید ذوالفقار علی بھٹو سے موازنہ نا کریں۔

انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کو کہا گیا تمہیں عبرت کا نشان بنائے گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پھانسی چڑھ گئے لیکن ملک و عوام کے لئے آخری سانس تک ڈٹے رہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے مبینہ خط ہوا میں لہرا کے جیب میں رکھ دیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو بننے کے لئے وژن، جرات اور ہمت چاہیے،آپ سے پہلے صدر زرداری نے روس کا دورہ کیا تھا۔ شیری رحمان نے کہاکہ سی پیک کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی تھی، امریکہ سے بیسز آصف علی زرداری نے واپس لئے تھے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ نے ملک و عوام کو تباہ کرنے کے علاوہ کیا کیا ہے جو آپ کے خلاف سازش کی جائے گی؟ اس نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں