سینیٹر شیری رحمان

وزیراعظم کی جانب سے خط صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھانے متعلق بیان حیران کن ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے خط صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھانے متعلق بیان حیران کن ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب ہے وزیراعظم میڈیا اور اتحادیوں کو خط دکھا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کو نہیں؟ ۔

شیری رحمن نے کہاکہ اگر خط کا تعلق ملک کے خلاف سازش سے ہے تو اسے پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیوں نہیں پیش کیا جا رہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت اور ریاست کو اتنا خطرہ ہے تو آپ نے پارلیمنٹ سے رجوع کیوں نہیں کیا؟ ،آپ نے جلسے میں خط لہرا کے اپنی جیب میں رکھ دیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ خط جیب کی بجائے پارلیمنٹ میں کیوں نہیں رکھا گیا، وزیراعظم کو اب یہ خط پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کیا وزیراعظم کی نظر میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں؟ ،ایسا لگ رہا ہے ”بیرونی سازش”پر صرف سیاست کی جارہی ہے اور بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں