صبا قمر

صبا قمر، بلال سعید نے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

لاہور (گلف آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار، اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج دیا گیا۔مسجد وزیر خان میں عکس بندی کیس میں عدالت کی جانب سے دیئے گئے صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں جنہیں دونوں فنکاروں کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل سیشن کی جانب سے درخواستوں پر فریقین کو 2 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کا اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ اوقاف کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے کہ کوئی غیراخلاقی عمل نہیں ہوا تھا، ویڈیو کو ایڈٹ کرکے اور میوزک لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔درخواست گزار صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بریت کی درخواستیں مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں