مایا علی

عمران خان پاکستان کی بہتری چاہنے والے واحد شخص ہیں، مایا علی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے خلاف بول پڑیں۔مایا علی نے انسٹاگرام پر وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے وزیرِ اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے’۔

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک میں وقت لگتا ہے’۔ مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔آخر میں اْنہوں نے لکھا کہ’ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں