بڑا دھچکا

پنویل فارم ہاؤس کیس، سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا۔سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس کیس میں عدالت نے کہا ہے کہ سلمان خان کا ان کے پڑوسی کے خلاف بدنامی کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ سلمان خان یہ ثابت نہیں کرسکے کیتن ککڑ انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کررہے تھے۔سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ممبئی کی سول کورٹ نے کہا ہے کہ سلمان خان کے پڑوسی کیتن ککڑ کا بیان دستاویزی ثبوت سے ثابت ہوتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ سلمان یہ بھی ثابت نہیں کر سکے کہ کیتن ککڑ مذکورہ ‘ہتک آمیز’ ویڈیو انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کر رہے تھے جس کے خلاف سلمان خان نے اعتراض کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں