شیخ رشید احمد

اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہاکہ کچھ لوگ ہار کا بھی مزہ لیتے ہیں، میں تو انجوائے کر رہا ہوں کہ 4 سال ہو گئے ورنہ ہم تو 10، 10 مہینے میں جاتے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو ہمیں گھر چلے جانا چاہیے، اپوزیشن نے یہ جو فولش شاٹ کھیلا ہے یہ اْسے راس آگیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اب لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی میں جلسہ کرے گا، خان صاحب کیلئے پیسہ مسئلہ نہیں ہے، ساری قوم ان کے لیے نکل آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ روزوں کے بعد کرائیں یا حج کے بعد کرائیں، الیکشن کرائیں، ایک شفاف الیکشن ہو تاکہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ الیکٹڈ ہے یہ سلیکٹڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں