عظمیٰ بخاری

عمران خان جنگ ہار چکے ہیں تمام گروپس اور انفرادی حیثیت میں لوگ ووٹ حمزہ شہباز کو ڈالیں گے’عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان جنگ ہار چکے ہیں تمام گروپس اور انفرادی حیثیت میں لوگ ووٹ حمزہ شہباز کو ڈالیں گے،عمران خان کہتے اقتدار سے پیار نہیں تو کیوں اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں،سٹاک ایکسچینج بے یقینی کی صورتحال ہے ملک کی حفاظت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہاکہ اسمبلی کے حالات ایسے جیسے پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو چکی ہے، اسمبلی میں پولیس کی لائن ہے اسمبلی ایوان سے باہر پولیس کا دستہ کھڑا ہے، لابی کا دروازہ بند کردیا گیا ہے سیکرٹری اسمبلی اور سپیکر کے حکم پر سب کچھ ہوا۔عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان جنگ ہار چکے ہیں تمام گروپس اور انفرادی حیثیت میں لوگ ووٹ حمزہ شہباز کو ڈالیں گے۔پرویز الٰہی بہتر ہوگا خود کو ود ڈرا کر لیں بلامقابلہ الیکشن لڑ لیں۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ دو سو سے زائد ممبران ہیں،دیکھیں گے پی ٹی آئی کے کتنے لوگ مستعفی ہوتے ہیں،افسوس ہے فیاض چوہان اب منتخب نہیں ہو سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ گورنر نے عمران خان کی چار سال نوکری کی الزام ہے امریکی سازش کی ،چوہان صاحب ثبوت لائیں چوہان کو ذاتی جیب سے مٹھائی بھیجیں گے۔

سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔عمران خان کہتے اقتدار سے پیار نہیں تو کیوں اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔سٹاک ایکسچینج بے یقینی کی صورتحال ہے ملک کی حفاظت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں