شاہد آفریدی

ٹیم کی کامیابی، ٹورنامنٹ ایک ورلڈ کلاس حریف کیلئے ورلڈ کلاس ردِعمل ہے، شاہد آفریدی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ورلڈ کلاس حریف کے لیے ورلڈ کلاس ردِعمل ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کی کامیابی کے بعد پیغام جاری کیا اور اس جیت پر ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ہمیں واقعی خوش ہونے کیلئے اچھی خبر کی ضرورت تھی۔ سابق کپتان نے تحریر کیا کہ یہ ٹورنامنٹ ایک ورلڈ کلاس حریف کے لیے ورلڈکلاس ردِعمل ہے۔ شاہد آفریدی نے میچ میں بہترین پرفارمنسز دکھانے پر بابر اعظم، امام الحق، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت پوری ٹیم کی تعریف بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں