احسن اقبال

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز ، جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اپنے وکیل ذولفقار عباس نقوی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق احتساب عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کردی، نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی منظوری پر ریفرنس بنایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی منظوری سی ای ڈبلیو پی، وفاقی کابینہ ودیگر نے دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ احتساب عدالت خود مانتی ہے کہ یہ معاملہ سیکشن 9 اے کا معاملہ نہیں بنتی ۔عدالت نے نیب کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں