سردار دوست محمد

قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگادیں’دوست مزاری

لاہور(گلف آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی۔دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔

اس ٹوئٹ پر قاسم سوری بھی خود کو ردعمل دینے سے نہ روک پائے اور لکھا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتاہے۔قاسم سوری نے یہ بھی لکھا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکر شپ عمران خان کے نام پر لی اور ضمیر فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دیا، آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں