امریکی دفتر خارجہ

عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،امریکی دفتر خارجہ کی پھر الزامات کی تردید

واشنگٹن (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حکومت گرانے کی سازش کے الزامات کے جواب میں امریکہ نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے پرنسپل ڈپٹی ترجمان جلینا پورٹر سے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے قوم سے خطاب میں ایک بار پھر ان الزمات کو دہرایا گیا کہ امریکہ نے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے پاس ثبوت کے طور پر ایک سفارتی کیبل موجود ہے۔

اس پر آپ کیا کہیں گی؟امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے جواب دیا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں کہوں گی کہ ان الزامات میں بالکل بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیاسی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں