لبنان

لبنانی وزیراعظم کا سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم

بیروت /کویت سٹی /ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب اورکویت کی وزارت خارجہ نے لبنان میں اپنے سفیر دوبارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ادھر لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ لبنان میں اعتدال پسند قومی سیاسی قوتوں کی اپیلوں کے جواب اور لبنانی وزیر اعظم کی جانب سے سعودی عرب، دیگرتمام خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور مملکت اور دوسرے عرب ملکوں کے خلاف مکروہ سیاسی اور عسکری سرگرمیوں کو روکنے کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔ اس یقین دہانی کے بعد اب جلد ہی خادم حرمین شریفین کا سفیر برادر ملک جمہوریہ لبنان میں واپس آ جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت جمہوریہ لبنان کی عرب دنیا کے ساتھ گہرے تعلقات کی واپسی کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ لبنانی قوم کی ترقی، خوشحالی اور ملک کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ۔سعودی عرب اور لبنان کے درمیان تعلقات حال ہی میں خراب ہوئے تھے اور مملکت نے گذشتہ اکتوبر میں بیروت سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور لبنانی سفیر کو ریاض چھوڑنے کو کہا تھا۔ادھر کویت نے بھی لبنان میں اپنے سفیر کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں