شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کا فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو خط، نیک خواہشات کا اظہار

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ، شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھیشک کو ہاتھ سے تحریر شدہ خط لکھ کر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے بارے میں یہ بات مانی جاتی ہے کہ وہ بہت کھرے، دل کے صاف اور مہربان انسان ہیں اور جس کسی کا بھی ان سے آمنا سامنا ہوا ہے وہ انہیں بہت اچھا انسان قرار دیتے ہیں۔

اب انہوں نے فلم پٹھان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو خط لکھ کر دوبارہ مذکورہ بالا خیالات کی تصدیق کی ہے۔ اس خط کا عکس ابھیشک کے ایک شناسا نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، خط میں شاہ رخ خان نے فلم پٹھان بنانے پر ابھیشک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز تجربہ ہم سب کیلئے اور بالخصوص میرے لئے بہت ہی اچھا ہے، آپ کی سخت محنت، قابلیت و کارکردگی اور مسکراہٹ قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں