احسن اقبال

تعمیر نو کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے،احسن اقبال

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے زوال کی وجہ ‘جھوٹ، بہتان اور ذاتی انا’ تھی مگر اب تعمیر نو کا وقت ہے۔انھوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم برطرف ہوا اور یہ اعزاز عمران نیازی کے نام آیا۔

انہوںنے کہاکہ جب جھوٹ، بہتان اور ذاتی انا کی بنیاد پر خوشنما اور پر فریب نعروں کا سہارا لے کر سیاست کی جائیگی تو یہی انجام ہو گا، اب پاکستان کی معیشت، سیاست اور معاشرت کی تعمیر نو کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں