حسان خاور

عمران خان کا عوام سے کیا ہوا عہد اقتدار سے منسوب نہیں، حسان خاور

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ عمران خان کا عوام سے کیا ہوا عہد اقتدار سے منسوب نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اقتدار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی جنگ اقتدار سے منسوب نہیں۔

حسان خاور نے مزید کہا کہ عوام تک اپنی آواز پہنچانا اقتدار سے منسوب نہیں اور عوام کا لبیک کہنا اقتدار سے منسوب نہیں لیکن 13 پارٹیوں کا اتحاد صرف اقتدار سے منسوب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں