محمد رضوان

قومی ٹیم کے وکیٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اپنا تعارف کراتے ہوئے سلام کر نے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور (گلف آن لائن )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔انگلش کاؤنٹی سسکس کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گراؤنڈ میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے وکیٹ کیپر بیٹر اپنا تعارف کراتے ہوئے سلام کرنے کے بعد کہہ رہے ہیں کہ میں سسکس فیملی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔محمد رضوان ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا، جلد آپ لوگوں کو دیکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں