حدیقہ کیانی

مداحوں کی حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر ساتھی اداکار بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں ان کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں ‘پاکیزہ روح’ قرار دیا۔اداکارہ نے نوجوان اداکار کے ساتھ ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے مقبول ڈرامے ‘دوبارہ’ کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرنا چاہتی ہیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ تصویر شیئر کیے جانے اور ان کی تعریفیں کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورے بھی دے ڈالے۔زیادہ تر لوگوں نے دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں