نیئر حسین بخاری

عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخار ی نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لیں گے، این آر او نہیں دوں گا کے بیانات دینے والے عمران خان اب ہر جلسے میں این آر او مانگنے پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اسلئے الیکشن کمیشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا ری ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دبائوڈالا، فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف ایک مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آزاد اور خود مختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں