انٹر بینک

انٹر بینک میں ڈالر 184.50 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 186 روپے تک پہنچ گیا

کراچی (گلف آن لائن)انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی پرواز ایک بار پھر شروع ہوگئی اور، انٹر بینک میں ڈالر 184.50 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 186 روپے تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھرڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر1.90روپے بڑھ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر2روپے بڑھ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر184.40روپے اور قیمت فروخت182.60روپے سے بڑھ کر184.50روپے ہو گئی .

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 2روپے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر184.00روپے اور قیمت فروخت183روپے سے بڑھ کر185روپے پرپہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں2روپے کا اضافہ رہا اوریوروکی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر198 روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر200روپے ہو گئی اسی طرحبرطانوی پانڈمیں ڈھائی روپے کی تیزی دیکھی گئی اوربرطانوی پانڈ کی قیمت خرید236.5روپے سے بڑھ کر239روپے اور قیمت فروخت238.50 روپے سے بڑھ کر241روپے ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں