اعجاز چوہدری

عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیرغور ہے’ اعجاز چوہدری

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹراعجاز چوہدری نے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیرغور ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ عمران خان ہی ان کا لیڈر ہے، رات12بجے عدالتیں کیوں کھولی گئیں اس کا جواب دینا ہوگا؟۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ اگر ہمیں ججوں پر یقین ہوتا تو ہم ایسی باتیں نہ کرتے، ملکی تاریخ کی سب سے نااہل کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں