ہائیکورٹ

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر اعتراضات ختم ، پیر کو دوبارہ مقرر کر نے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں فیصلہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس تیس روز میں مکمل کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ اعتراض لگایا گیا مگر اصل اعتراض کیا ہے ہمیں نہیں پتہ ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ اعتراض ہے کہ آپ نے صفحات پر دستخط نہیں کئے،اس موقع پر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالت کو اعتراض دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے اعتراضات ختم کرتے ہوئیکیس کی سماعت 25اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں