پالیسی گنجائش

چین کے پاس معیشت کو فروغ دینے کے لیے کافی پالیسی گنجائش موجود ہے، آئی ایم ایف

واشنگٹن (کامرس رپورٹر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ چینی حکومت کے پاس معیشت پر گراوٹ کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے کافی پالیسی گنجائش ہے جو چینی معیشت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے مزید کہا کہ چین کی معیشت بدستور مثبت ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہے، اور کووڈ-۱۹ کی وبا کے اثرات کی وجہ سے گراوٹ کے دباؤ کا سامنا کرنے کے باوجود، چین کے پاس مانیٹری پالیسی اور مالیاتی پالیسی کے لحاظ سے کافی پالیسی گنجائش ہے۔جارجیوا کا خیال ہے کہ چین اپنی پالیسی کو کمزور  ترین گروہوں کی مدد، کھپت کو فروغ دینے، اور کھپت کی خوشحالی کو معیشت میں مزید جان ڈالنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں