حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (گلف آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد باضابطہ فنڈ ریزنگ کرنے والی جماعت ہے، دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کہاں سے آتی ہے کبھی معلوم نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی مخصوص جماعت کے آلہ کار بننے کی بجائے قومی ادارے کا کردار کریں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ پر بھی انکوائری کریں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا تعصبانہ رویہ قابلِ افسوس ہے، دیگر جماعتوں کی فنڈنگ پڑتال نہ کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں