عابد شیر علی

عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فوادا چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فواد چوہدری کو مداخلت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہاکہ عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب مداخلت سے بدل دیا ہے، یوٹرن کی روایت برقرار ہے ،سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کردیا ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازشی تھا جس کی تحقیقات ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور سٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے ،کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی۔ انہوںنے کہاکہ 4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی ،تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی۔

انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سازش اور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں اس عمل کورکوانے کے لئے مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاک ہقومی اسمبلی میں اپنے ”سٹوجز” کو استعمال کرکے عدم اعتمادپر ووٹ نہ کرانا سازش اورصحافیوں کو گالیاں دینا مداخلت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بال کھینچنا سازش اور منتخب وزیراعلی کا حلف نہ ہونے دینا مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے کالے کرتوت اور ذہنیت پر اسے نشان عبرت ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں