وزیر اطلاعات

عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں ، پھر کہتے ہیں رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟،مریم اور نگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے رات کو عدالتیں کھلنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتں کیوں کھلیں؟۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لئے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغوا کار نہ بنیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں اور پھر کہتے ہیں عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ ، پوری قوم عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالتیں کھلیں تو عمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے ،عمران صاحب، ان کے صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے،آپ بیمار ذہن، غیر جمہوری اور فسطائی شخص ہیں ،آپ کا سیاہ دور رات کی سیاہی کی طرح مٹ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں