نو منتخب وزیر اعلیٰ

نو منتخب وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 29 اپریل کو جواب طلب

لاہور(گلف آن لائن)مقامی عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،آئی جی پنجاب ، ایس ایس پی سمیت دیگر افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر 29 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ ایس پی سول لائن رضا صفدر کاظمی ، ایس پی سٹی اخلاق تارر عدالت پیش اورکہا کہ ہمیں درخواست کی کاپی وصول نہیں ہوئی ۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست کے ساتھ مکمل کاپی لف کی ہے ،اگر کاپی نہیں ملی تو ابھی کاپی مہیا کر دیتے ہیںاور پولیس افسران کو کاپی مہیا کر دی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑا کرنے ،تشدد کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے ۔

درخواست میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے اراکین اور دو سو نامعلوم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی لیکن پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ،استدعا ہے عدالت پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں