پیپلز پارٹی کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،جب آئینی ادارے غیر آئینی اقدامات پر اتر آئیں تو عوام کو باہر نکلنا پڑتا ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،جب آئینی ادارے غیر آئینی اقدامات پر اتر آئیں تو عوام کو باہر نکلنا پڑتا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متعلق فیصلہ آ چکا ہے، دو ہزار تیرہ کے ایکٹ کی اکیس شقیں ختم ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رات میں نہیں تو دن میں عدالت ہی کھل جائے، کل صبح سے کل الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ اسمبلی کو گھر کی لونڈی بنا لیا ہے، مہاجروں کے خود ساختہ بروکری شروع کردی ہے ، ہم یہاں کھڑے ہیں کہاں گئی ایم کیو ایم۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل بھی ملنے والے ڈالرز سے افطاری کرائی گئی، چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں نا پسندیدہ شخصیت قرار دیئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، میں اعلی عدلیہ سے کہتا ہوں کہ 150 ڈاکوئوں کو ای سی ایل سے آزاد کیا جارہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تماشہ لگا ہوا ہے رانا ثنااللہ ہی رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل سے نکالا رہا ہے، چیف صاحب ایک سوموٹو لے لیا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں