عطاء اللہ تارڑ

ہم کسی بھی آئینی عہدیدار سے حلف دلوا سکتے تھے، ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا’عطاء اللہ تارڑ

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی آئینی عہدیدار سے حلف دلوا سکتے تھے، ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا، گورنر صاحب تاریخ آپ کو ایک بدترین گورنر کے طور پر یاد کرے گی، عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب بناکر صوبے کے عوام سے انتقام لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم کسی بھی آئینی عہدیدار سے حلف دلوا سکتے تھے، ہم نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا، گورنر صاحب تاریخ آپ کو ایک بدترین گورنر کے طور پر یاد کرے گی، عثمان بزدار کو وزیراعلی پنجاب بناکر صوبے کے عوام سے انتقام لیا گیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے گورنر کو ہٹانے کیلئے صدر کو سمری بھجوائی، عدالتی احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا، عمران نیازی اور گورنر پنجاب ضد پر اڑے ہیں، یہ صوبے کو مزید بحرانی کیفیت میں دھکیلنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں آئینی بحران کو بڑھایا جائے، یہ اقتدارکی لالچ میں تقریب حلف برداری نہیں ہونے دے رہے، عدالتی حکم کے بعد مزید کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

انہوںنے کہاکہ ہم آئین کی بالادستی چاہتے ہیں،24 روز سے صوبہ بغیر وزیراعلی کے چل رہا ہے، توہین عدالت پر یوسف رضا گیلانی کو ڈی سیٹ کیا گیا تھا، مستقبل میں فیصلہ کریں گے توہین عدالت کی درخواست کب دائرکرنی ہے، صدر اور گورنر نے آئینی ذمہ داریوں سے انحراف کیا، عدالت سے درخواست ہے حلف برداری کاعمل مکمل کرنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں