بیان حلفی کی اشاعت پر رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق بیان حلفی کی اشاعت پر رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 27مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔

گلگت بلتستان کی سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے،توہین عدالت کیس کے پراسیکیوٹر خالد جاوید خان بطور اٹارنی جنرل مستعفی ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے ،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ خالد جاوید خان تو اب اٹارنی جنرل نہیں رہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ نے کہاکہ اٹارنی جنرل آفس کا عہدہ خالی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ پھر ایڈووکیٹ جنرل کو اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیں؟ ۔ وکلاء نے کہاکہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد وہ بھی تبدیل ہونے والے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں