آٹے کی قیمت

پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی

پشاور (گلف آن لائن)پشاور میں آٹے کے نرخ مزید کم ہو گئے، 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 300 روپے تنزلی کے بعد 2200 روپے پر آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے کم ہوکر 1900 روپے ہو گئی۔آٹا ڈیلرز نے بتایا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی ہے، تاہم قیمت میں کمی کے باوجود کم وزن کی روٹی کی فروخت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں