مریم نواز

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی

لاہور(گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپسی سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی۔مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنی درخواست واپس لے لی اور عدالت کو بتایا کہ مجھے کلائنٹ نے ہدایت دی ہے کہ پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی جائے۔فاضل بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔واضح رہے کہ مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر کیے گئے کیس کی گزشتہ روز کی سماعت تک لاہور ہائی کورٹ کے قائم کیے گئے 3 بینچز ججز کے سماعت سے معذرت کرنے کے باعث ٹوٹ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں